Custom Heading

گلمرگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اسکولوں سے ہفتے کے آخر میں گلمرگ کی سیر کا منصوبہ نہ بنانے کی اپیل کی
گلمرگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اسکولوں سے ہفتے کے آخر میں گلمرگ کی سیر کا منصوبہ نہ بنانے کی اپیل کی جمو
گلمرگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اسکولوں سے ہفتے کے آخر میں گلمرگ کی سیر کا منصوبہ نہ بنانے کی اپیل کی


گلمرگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اسکولوں سے ہفتے کے آخر میں گلمرگ کی سیر کا منصوبہ نہ بنانے کی اپیل کی

جموں ، 14 مئی (ہ س)۔ گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ان پر زور دیا ہے کہ وہ تعلیمی اِداروں سے رابطہ کرکے اُنہیں ہفتے کے آخر میں وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں سیر و تفریخ کا منصوبہ نہ بنانے کا حکم صادر کریں۔

ناظم تعلیم کے نام لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں سے، گلمرگ میں سیاحوں کی بے انتہا آمد دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں بار بار ٹریفک جام اور دیگر تکلیفیں ہوتی رہتی ہیں اور ماحولیاتی نظام کو خطرہ لاحق ہے۔ مزید ماسٹر پلان 2032 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد کے سنگین اور منفی نتائج ہوں گے۔ جبکہ ریزورٹ کے علاقے میں شور کی زیادہ سے زیادہ سطح دن کے وقت شور کی سطح کے لیے مقررہ معیارات سے قدرے زیادہ تھی۔ ریزارٹ کے علاقے کی یہ مسلسل ترقی، نجی اور تجارتی ٹریفک کے اضافے اور جنگلی حیات کے رویے اور انسانی صحت کو متاثر کرے گی۔

خط نے مزید لکھا گیا ، ’’اس کے علاوہ یہ کچھ اور مسائل ہیں جیسے، ماحولیات کے مسائل، حیاتیاتی تنوع کے مسائل، آلودگی کے مسائل، نباتات اور حیوانات کے مسائل، جمالیاتی مسائل وغیرہ، جنہیں ماسٹر پلان 2032 کے لحاظ سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے درخواست کی کہ وہ وادی کے تمام اسکولوں کے سربراہوں کو ضروری ہدایات جاری کریں، تاکہ وہ اس دوران اپنی منصوبہ بندی کریں‘‘۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande