Custom Heading

منڈکا آگ: وزیر اعلی کیجریوال نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔
ستائیس افراد جاں بحق، بارہ زخمی حادثے کی عدالتی انکوائری کا حکم نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ بیرونی دہلی
Mandka fire: Chief Minister Kejriwal visited the accident site.


ستائیس افراد جاں بحق، بارہ زخمی

حادثے کی عدالتی انکوائری کا حکم

نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ بیرونی دہلی کے منڈکا علاقے میں کل شام ایک تین منزلہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس خوفناک آتشزدگی میں 27 افراد ہلاک جب کہ 12 افراد زخمی ہوئے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ہفتہ کی صبح تقریباً 11.30 بجے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ حکام سے معلومات لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نے حادثے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا۔

اس کے ساتھ ہی دہلی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی شام منڈکا میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک تین منزلہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 27 افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو گرین کوریڈور بنانے کے بعد سنجے گاندھی اسپتال بھیجا گیا۔ آگ پر 30 فائر ٹینڈرز نے سخت جدوجہد کے بعد صبح3:38 تک قابو پالیا۔

ڈی سی پی سمیر شرما کے مطابق اس واقعہ میں 29 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں آئی ہے۔ ان میں 24 خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande