Custom Heading

منڈکا: حادثے کے بعد 29 افراد کاپتہ نہیں، اہل خانہ بدستور چکر لگا رہے ہیں۔
نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ باہری دہلی کے منڈکا علاقے میں ایک تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے واقعے کے بع
منڈکا: حادثے کے بعد 29 افراد کاپتہ نہیں، اہل خانہ بدستور چکر لگا رہے ہیں۔


نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ باہری دہلی کے منڈکا علاقے میں ایک تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد پریشان رشتہ دار اپنے لوگوں کی تلاش میں جمعہ کی رات سے ہی کبھی اسپتال، کبھی تھانے اور کبھی جائے وقوعہ کے چکر لگا رہے ہیں۔ یہ سلسلہ ہفتہ کی صبح بھی جاری رہا۔ اس واقعے میں اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں مصروف ٹیموں کو اندر سے کچھ لوگوں کی باقیات ملی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 30 سے 35 تک بڑھ سکتی ہے۔

واقعے کے بعد 29 لاپتہ افراد کی اطلاع ملی ہے جن میں 24 خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت کے لیے پولیس نے ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف ایس ایل کی ٹیم ہفتہ کی صبح موقع پر پہنچ گئی۔ سنجیو گپتا کی قیادت میں فرانزک ٹیم شواہد اکٹھا کر رہی ہے اور جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

لاپتہ افراد کی فہرست:

سونی کماری (35 سال، خاتون) بیوی منوج ٹھاکر، تانیہ (27 سال، خاتون) بیٹی چندر بھوشن، نریندر (26 سال، مرد) بیٹا کنہیا لال، موہنی (38 سال، خاتون) بیوی وجے پال، پوجا (19 سال، خاتون) بیٹی راجیش، بھارتی دیوی (42 سال، خاتون) بیوی چمن، گیتا دیوی (42 سال، خاتون) بیوی اوپیندر سنگھ، کیلاش جانی (55 سال، مرد) بیٹا بہادر سنگھ، امیت جانی (34 سال، مرد) بیٹا کیلاش جانی، مدھو دیوی (29 سال، خاتون) بیوی امیت کمار، مونیکا (21 سال، خاتون) بیٹی وجے بہادر، یشودا دیوی (35 سال، خاتون) بیوی وشواجیت، مسکان (22 سال، خاتون) بیٹی اسلام الدین، سویٹی ( 32 سال)، خاتون) بیوی منوج کمار، پروین (33 سال، مرد) بیٹا آشرم، پوجا (19 سال، خاتون) بہن مونی، موہنی (40 سال، خاتون) ماں پیوش، بھارتی نیگی (45 سال، خاتون) بہن ویریندر نیگی، رنجو دیوی (32 سال، خاتون) بہن راجکمار، یشودا دیوی (34 سال، خاتون) پڑوسی روی کمار، مدھو (21 سال، خاتون) بیٹی راکیش، پونم (19 سال، خاتون) بیٹی مہیپال، پریتی (24 سال، خاتون) بیٹی مہیپال، نشا کماری (18 سال، خاتون) چچی سمن، اور شال (24 سال، لڑکا) بیٹا متھلیش، مدھو (24 سال، خاتون) چچا اکان، گیتا چوہان (45 سال، خاتون) بیوی رام بھون، سونم (20 سال، خاتون) بھائی انوراگ اور آشا (30 سال، خاتون) بھائی ویرپال ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande