Custom Heading

ہندوستان نے تاریخ رقم کی، 73 سال بعد تھامس کپ کے فائنل میں جگہ بنائی
بنکاک، 14 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی مرد بیڈمنٹن ٹیم نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باوقار تھامس ک
India created history,enters in the Thomas Cup final


بنکاک، 14 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی مرد بیڈمنٹن ٹیم نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باوقار تھامس کپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ جمعہ کو کھیلے گئے ایک سخت سیمی فائنل مقابلے میں ہندوستان نے ڈنمارک کو 3-2 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

ہندوستانی ٹیم نے طاقتور ڈنمارک کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں بہترین طاقت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان نے اب کم از کم ایک چاندی کا تمغہ کو یقینی بنالیا ہے اور وہ فائنل میں انڈونیشیا سے مقابلہ کرے گا۔ 73 سال قبل اس ٹورنامنٹ کے آغاز کے بعد ہندوستان پہلی بار تھامس کپ کے فائنل میں داخل ہوا ہے۔

پہلے میچ میں بھارت کے لکشیہ سین کا مقابلہ ڈنمارک کے مشہور کھلاڑی وکٹر ایکسلسن سے تھا۔ ڈنمارک کے کھلاڑی اپنی ساکھ کے مطابق قائم رہے اور عالمی نمبر 9 سین کو بالآخر سیدھے گیمس میں 21-13، 21-13 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے بعد ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے ڈبلس میچ میں ڈنمارک کے کم ایسٹروپ اور میتھیاس کرسٹین سن کو 21-18، 21-23، 22-20 سے شکست دی۔

سابق عالمی نمبر 1 سری کانت کدامبی نے تیسرے میچ میں اینڈرس اینٹونسن کو 21-18، 12-21، 21-15 سے ہرا کر ہندوستان کو 2-1 کی سبقت دلادی۔

چوتھے میچ میں کرشنا پرساد اور وشنو وردھن کی ہندوستانی جوڑی کو اینڈرس اسکاروپ راسموسین اور فریڈرک سوگارڈ نے 39 منٹ تک چلے مقابلے میں 21-14، 21-13 سے شکست دے کر ڈنمارک کو 2-2 سے برابری دلادی ۔

پانچویں اور اہم میچ میں ایچ ایس پرنے نے راسمس گیمکے کو 13-21، 21-9، 21-12 سے ہرا کر ہندوستان کو 3-2 کی یادگار جیت دلائی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande