Custom Heading

بہار کےد ربھنگہ میں شوہر کی دوسری شادی سے ناراض بیوی نے 4 افراد کو زندہ جلا یا ، 2 کی موت
پٹنہ/دربھنگہ ، 14 مئی (ہ س)۔ بہار میں دربھنگہ ضلع کے سوپول بازار واقع شیخ پورہ محلہ میں شوہر کی دو
بہار کےد ربھنگہ میں شوہر کی دوسری شادی سے ناراض بیوی نے 4 افراد کو زندہ جلا یا ، 2 کی موت


پٹنہ/دربھنگہ ، 14 مئی (ہ س)۔

بہار میں دربھنگہ ضلع کے سوپول بازار واقع شیخ پورہ محلہ میں شوہر کی دوسری شادی سے ناراض ایک شادی شدہ نے ہفتہ کی صبح اہل خانہ کے چار لوگوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ اس میں جھلسنے سے خاتون اور اس کی ساس کی موت ہوگئی ، جبکہ اس کا شوہر اور سوتن زخمی ہیں۔ ان دونوں کو علاج کے لئے پہلے مقامی سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ وہاں سے انہیں دربھنگہ میڈیکل کالج اینڈاسپتال (ڈی ایم سی ایچ) ریفر کیا گیا۔ دونوں کی حالت ڈی ایم سی ایچ میں تشویشناک بتائی جاتی ہے۔متوفیوں میں بی بی پروین ( 35) اور اس کی ساس رفیدہ خاتون ( 45) شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق شیخ پورہ محلہ رہائشی پلمبر مستری خورشید عالم کی شادی 10 سال قبل گاؤں میں ہی بی بی پروین سے ہوئی تھی۔ دو سال قبل خورشید نے اولاد نہ ہونے کی وجہ سے روشن خاتون سے قریب کے گاؤں میں شادی کی۔ بی بی پروین شروع ہی سے دوسری شادی کی مخالفت کر رہی تھیں۔ وہ اپنے شوہر خورشید کو کئی بار خبردار کر چکی تھی کہ اس کے نتائج برے ہوں گے۔ اسے لیکر دونوں کے درمیان ماضی میں بھی کئی بار تنازعہ ہو اتھا۔

ہفتہ کی صبح بی بی پروین نے اس واردات انجام دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ تھانہ انچارج برہم دیو سنگھ نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/عطاءاللہ


 rajesh pande