پریاگ راج کے کوڑے ٹھکانے لگانے والے پلانٹ میں پھنسنے سے ملازم کی موت
پریاگ راج، 14 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے گھورپور تھانہ علاقے کے بسوار میں واقع کوڑا ٹھکانے لگانے کے پلانٹ میں کام کرتے ہوئے اس میں پھنس جانے سے ہفتہ کی صبح ایک ملازم کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ساجد (34)، مظفر نگر ضلع کے شاہ پور تھانہ علاقے کے کھٹولی گاؤں کا رہوائشی تھا۔ وہ پریاگ راج میں بسوار کوڑا ڈسپوزل پلانٹ میں کام کرتا تھا۔ ہفتہ کی صبح وہ اچانک مشین میں پھنس گیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پلانٹ کے اہلکار پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر متوفی کے ورثا کو اطلاع دے دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد