Custom Heading

معاشی بحران ٹھیک ہونے سے پہلے مزید بدتر ہوگا: سری لنکن وزیراعظم
کولمبو،14مئی (ہ س)۔ سری لنکا کے نئے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے کا کہنا ہے کہ معاشی بحران ٹھیک ہونے س
سری لنکائی وزیراعظم


کولمبو،14مئی (ہ س)۔

سری لنکا کے نئے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے کا کہنا ہے کہ معاشی بحران ٹھیک ہونے سے پہلے مزید بدتر ہوگا۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رانیل وکرماسنگھے نے کہا کہ الزام لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، یہاں لوگوں کی حالت بہتر بنانے آیا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ راجا پاکسے حکومت کی تمام پالیسیوں کو تبدیل کرنے جا رہا ہوں، عوام صبر کریں، چیزوں کو واپس پہلے والی صورتحال پر لے آوں گا۔

سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک سال کے لیے مدد کی ضرورت ہے، جو کچھ بھی ادھار لیں گے، وہ واپس کر دیں گے، عالمی برادری ہماری مدد کرے، ہم ایشیا کی سب سے پرانی جمہوریت ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق رانیل وکرما سنگھے چھٹی مرتبہ سری لنکا کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ سری لنکا میں خوراک، ایندھن، طبی سامان جیسی بنیادی اشیا کی شدید قلت ہے، سری لنکا کی معاشی پریشانیوں کی بڑی وجہ درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande