Custom Heading

شمالی کشمیر کے رفیع آباد علاقے سے سیکورٹی فورسسز نے سرگرم دہشت گرد کو گرفتار کیا ۔
جموں,14 مئی (ہ س)۔ شمالی کشمیر کے رفیع آباد سوپور علاقے میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ ای
شمالی کشمیر کے رفیع آباد علاقے سے سیکورٹی فورسسز نے سرگرم دہشت گرد کو گرفتار کیا ۔


جموں,14 مئی (ہ س)۔

شمالی کشمیر کے رفیع آباد سوپور علاقے میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک سرگرم دہشت گرد کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 32 آر آر، جموں وکشمیر پولیس اور 92 بٹالین سی آر پی ایف نے 13اور 14مئی کی درمیانی رات کو روہامہ رفیع آباد میں دہشت گرد مخالف آپریشن شروع کیا ۔اور اس دوران ایک سرگرم دہشت گرد کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار دہشت گرد کی شناخت رضوان شفیع لون ولد محمد شفیع لون ساکن شوگپورہ ماگام ہندواڑہ کے طور ہوئی ہے۔اُن کے مطابق جامہ تلاشی کے دوران دہشت گرد کے قبضے سے ایک پستول ، ایک میگزین اور پانچ گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ لشکر دہشت گرد کی گرفتاری سے شمالی کشمیر میں دہشت گردوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہینڈلرز نے سرگرم دہشت گرد کو شمالی کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور وی آئی پیز کو ٹارگیٹ کرنے کام سونپا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد کو سال 2017 اور 2018 میں بھی پتھر بازی اور ملی ٹینسی کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

اصغر/ہندوستھان سماچار

/عطاءاللہ


 rajesh pande