Custom Heading

بال گرلس کے ساتھ رقص کرتے ایم ایل اے کا ویڈیو ہوا وائرل
بھاگلپور، 14 مئی (ہ س)۔ ہمیشہ خبروں میں رہنے والے گوپال پور کے جے ڈی یو ایم ایل اے گوپال منڈل کا وی
بال گرلس کے ساتھ رقص کرتے ایم ایل اے کا ویڈیو ہوا وائرل


بھاگلپور، 14 مئی (ہ س)۔

ہمیشہ خبروں میں رہنے والے گوپال پور کے جے ڈی یو ایم ایل اے گوپال منڈل کا ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوا ہے۔ اس ویڈیو میں ایم ایل اے بار گرلز کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویسے بھی محفل میں ایم ایل اے گوپال منڈل ہوں تو ماحول رنگین ہو جاتا ہے۔

ان حرکات کی وجہ سے ایم ایل اے خبروں اور سوشل میڈیا میں چھائے رہتے ہیں۔ وائرل ویڈیو ایک شادی تقریب کا بتایا جا رہا ہے۔ جس میں ایم ایل اے بار گرلز کے ساتھ ڈانس کرتے اور پیسے لوٹاتے نظرآرہے ہیں۔ دراصل ایم ایل اےسبور کے فتح پور گاؤں میں ایک استقبالیہ پر پہنچے تھے۔ اسٹیج سجا ہوا تھا ، گانا بھی چل رہا تھا ، اس لیے جے ڈی یو ایم ایل اے نے ڈانس کرنے میں دیر نہیں کی۔ وہ فوراً سٹیج پرپہنچے اوربارگرلز کا ہاتھ پکڑکرانہیں فلائنگ کسز دے کرناچنا شروع کر دیئے۔

اپنے مختلف انداز میں نظر آنے والے گوپال منڈل نے مائیک تھام کر کچھ کہانیاں سنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میوزک بجتا ہے تو میں بے قابو ہو جاتا ہوں اور کانپنے لگتا ہوں۔ حال ہی میں ہمیں وزیر اعلیٰ نے بھی بلایا تھا۔ انہوں نے پوچھا آپ ڈانس کیوں کرتے ہو؟ تو میں نے کہا کہ فنکار کو ناچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پھر ایک کے بعد ایک ہندی ہو یا بھوجپوری گانا ایم ایل اے نے سب پر خوب رقص کئے۔ اس دوران سینکڑوں لوگوں نے اس انداز کو اپنے کیمروں میں قید بھی کیا۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد


 rajesh pande