Custom Heading

ٹویٹر ڈیل پھنسی، ایلون مسک نے ٹویٹ کر دی معلومات
۔ایلون مسک نے بتایا- ٹویٹر کی ڈیل فی الحال ہولڈ پر ہے نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ مشہور سوشل میڈیا کمپن


Alon_1 

۔ایلون مسک نے بتایا- ٹویٹر کی ڈیل فی الحال ہولڈ پر ہے

نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ مشہور سوشل میڈیا کمپنی ٹویٹر ابھی تک ایلون مسک کی ملکیت نہیں ہے۔ ٹویٹر کا معاہدہ فی الحال ہولڈ پر ہے۔ دنیا کے امیر ترین آدمی اور الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک نے جمعہ کے روز ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی۔

ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کا ان کا مجوزہ منصوبہ اس وقت تک عارضی طور پر معطل کیا جا رہا ہے جب تک کہ اسپام اورفرضی اکاو¿نٹس کی تفصیلات سامنے نہیں آتیں۔

قابل ذکر ہے کہ ٹویٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ایلون مسک نے اسے 44 ارب ڈالر میںتحویل میں لینے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے انہوں نے فنڈس اکٹھا کرنا بھی شروع کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ایلون مسک کے اعلان سے ایک دن قبل ٹوئٹر نے اپنے دو اعلیٰ مینیجرس کو برطرف کر دیا تھا۔ بروس فالک اور کیون بیک پور کو ٹویٹر سے برطرف کیے جانے کی معلومات کمپنی کے سی ای او پراگ اگروال نے ملازمین کو لکھے گئے ای میل میں دی ہے۔ اس سے پہلے پراگ اگروال کوبھی ہٹائے جانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے اعلان کے بعد سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر مسلسل سرخیوں میں ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande