نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے سہارا کے سربراہ سبرت رائے کو راحت دی ہے۔ عدالت نے سبرت رائے کی گرفتاری کے حکم پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ میں کیس کی اگلی سماعت 19 مئی کو ہوگی۔
پٹنہ ہائی کورٹ نے ایک سرمایہ کار کی درخواست پر سبرت رائے کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ 12 مئی کو پٹنہ ہائی کورٹ نے سبرت رائے کو کسی بھی حالت میں 13 مئی کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا، لیکن 13 مئی کو سبرت رائے حاضر نہیں ہوئے۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے انہیں گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔ سبرت رائے گرفتاری کے حکم کے خلاف فوراً سپریم کورٹ پہنچے۔ سپریم کورٹ نے سبرت کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔
ہندوستھان سماچار