Custom Heading

زوردار مضبوطی کے بعد پھسل گیاشیئر بازار، سینسیکس اوپری سطح سے 1,130 پوائنٹ گر گیا
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ عالمی بازار میں زبردست گراوٹ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اندھا دھند فروخت ک
Share Market slipped after strong opening


نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ عالمی بازار میں زبردست گراوٹ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی اندھا دھند فروخت کے باعث گھریلو بازارحصص آج مسلسل چھٹے کاروباری روز گراوٹ کے ساتھ کاروبار کا خاتمہ کیا۔ مثبت عالمی جذبات کی وجہ سے شیئر بازار نے آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ کی ۔ شیئر بازار میں دن کے کاروبار میں 1.5 فیصد سے زیادہ کا اضافہ بھی ہوا لیکن دن کے دوسرے کاروباری سیشن میں عالمی منڈیوں کی رپورٹ آنے کے بعد شیئر بازار بالائی سطح سے پھسل گیا۔ دن کے دوسرے کاروباری سیشن میں مضبوط فروخت کی وجہ سے سینسیکس آج اپنی اوپری سطح سے 1,130 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا، جب کہ نفٹی نے بھی آج کی اونچائی سے 342 پوائنٹس سے زیادہ کا غوطہ لگایا۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس نے آج 635.45 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 53,565.74 پوائنٹس پر کاروبار شروع کیا۔ خریداری کی حمایت کے ساتھ، سینسیکس 2 بجے تک 855.40 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 53,785.71 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

لیکن اس کے بعد زبردست فروخت کی وجہ سے بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔ غیر ملکی سرمایہ کار پہلے ہی فروخت کے دباو¿ میں تھے، خوردہ سرمایہ کاروں نے بھی مہنگائی کے اعداد و شمار کی وجہ سے فروخت پر دباو¿ ڈالا، جس کی وجہ سے سینسیکس میں زبردست گراوٹ ہوئی۔ تھوڑی ہی دیر میں، سینسیکس اپنی پوری رفتار کھو بیٹھا اور سرخ نشان میں چلا گیا۔

اس فروخت کے سبب آج کا کاروبار ختم ہونے سے تھوڑی دیر قبل سینسیکس آج کی بلند ترین سطح سے 1,130.82 پوائنٹس گر کر 52,654.89 کی سطح پر پہنچ گیا۔ حالانکہکاروبار کے آخری 15 منٹ میں، دن کے سودے طے ہونے کی وجہ سے خریداری نے سینسیکس کو تھوڑا سہارا دیا اور انڈیکس نے آج کا کاروبار 136.69 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 52,793.62 پوائنٹس پر ختم کیا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی نے بھی آج 15,977 پوائنٹس کی سطح سے 169 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد، نفٹی ٹریڈنگ کے پہلے 15 منٹوں میں خریداری کی حمایت کے ساتھ 224.30 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 16,032.30 تک پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں ہمہ جہت فروخت کی وجہ سے، آج کے کاروبار کے اختتام سے 15 منٹ قبل، نفٹی آج کی بلند ترین سطح سے 342.75 پوائنٹ گر گیا اور 15,740.85 پوائنٹس کی سطح پر گر گیا۔ تاہم، کاروبار کے آخری 15 منٹ میں انٹرا ڈے سیٹلمنٹ پر خریداری کی وجہ سے، نفٹی کی پوزیشن میں کچھ بہتری آئی اور آج کی تجارت 25.85 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 15,782.15 پوائنٹس پر ختم ہوئی۔

دن کے کاروبار کے بعد ٹاٹا موٹرس آج 8.60 فیصد، سن فارماسیوٹیکلس3.82 فیصد، مہندرا اینڈ مہندرا 2.80 فیصد، ایچ یو ایل 2.59 فیصد اور آئی ٹی سی 2.25 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ آج سب سے زیادہ 5 فائدے میں رہنے والے شیئر کی فہرست میں شامل ہوئے۔ دوسری طرف، ہنڈالکو انڈسٹریز میں 4.40 فیصد، جے ایس ڈبلیو اسٹیل میں 3.90 فیصد، اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں 3.89 فیصد، این ٹی پی سی میں 2.96 فیصد اور آئی سی آئی سی آئی بینک میں 2.65 فیصد کی کمی ہوئی اوریہ ٹاپ 5لوزر(نقصان والے) شیئر کی فہرست میں شامل رہے ۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande