Custom Heading

فلم 'نکما' کا موشن پوسٹر جاری
ابھیمنیو داسانی، شرلی سیٹیا اور شلپا شیٹی کی فلم نکما جو کافی عرصے سے خبروں میں ہے، اس سال 17 جون کو


Nikamma_1 

ابھیمنیو داسانی، شرلی سیٹیا اور شلپا شیٹی کی فلم نکما جو کافی عرصے سے خبروں میں ہے، اس سال 17 جون کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ لیکن اس سے قبل جمعہ کو میکرس نے فلم کا زبردست موشن پوسٹر جاری کیا ہے۔ موشن پوسٹر ابھیمنیو داسانی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیا ہے، جس میں ان کے ہنکی ہیرو کردار کی جھلک واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔

فلم نکما میں ایکشن کے ساتھ ساتھ شائقین کو رومانس اور کامیڈی کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔ فلم میں شلپا شیٹی اونی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ ابھیمنیو داسانی 'سدھا' اور شرلی سیٹیا 'سیا' کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو سونی پکچرز اور شبیر خان فلمز نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ یہ شبیر کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہوگی، جب کہ اس کی ہدایات بھی شبیر خان نے کی ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande