Custom Heading

تاریخ کے صفحات میں: 14 مئی
پرنب مستری، ذہانت سے مالا مال: 14 مئی 1981میں گجرات کے پالن پور میں پیدا ہوئے پرنب مستری، ایک کمپیوٹ
پرنب مستری


پرنب مستری، ذہانت سے مالا مال: 14 مئی 1981میں گجرات کے پالن پور میں پیدا ہوئے پرنب مستری، ایک کمپیوٹر سائنس دان اور موجد تھے۔ انہیں سکستھ سینس (کمپیوٹر سسٹم) پر اپنے کام کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ ایک منفرد کمپیوٹر ماوس ایجاد کرنے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

پرنب سیمسنگ میں ریسرچ کے عالمی سینئر نائب صدر اور تھنک ٹینک ٹیم کے سربراہ ہیں۔ انہیں 2013 میں ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے ینگ گلوبل لیڈر کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔انہوں نے نرما انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں گریجویشن کیا، اس کے بعد آئی آئی ٹی ممبئی سے ڈیزائن میں ماسٹر اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے پی ایچ ڈی کی۔ پرنب مستری نے گوگل ، سی ایم یو ، ناسا ، یونیسکو وغیرہ جیسے اداروں میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

دیگر اہم واقعات:

1657 : چھترپتی شیواجی مہاراج کے بڑے بیٹے اور ان کے جانشین سمبھاجی کی پیدائش۔

1892 : ارون چندر گوہا، ایک معروف آزادی پسند اور سیاسی کارکن کی پیدائش۔

1883 : مشہور فقیہ وکیل اور ماہر تعلیم علادی کرشن سوامی ائیر کی پیدائش

1923 : انڈین نیشنل کانگریس کے صدر این جی چنداورکر کا انتقال ہوا۔

1923 : معروف فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار مرنل سین کی پیدائش۔

1963 : ڈاکٹر رگھوویر، نامور اسکالر اور سیاسی رہنماکا انتقال

1978 : مشہور ڈرامہ نگار جگدیش چندر ماتھر کا انتقال۔

1984 : سماجی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی پیدائش

2010 : گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ مراٹھی کوی ورندا کرندیکر کا انتقال۔

2011 : مشہور کسان رہنما چودھری مہندر سنگھ ٹکیت کا انتقال

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande