Custom Heading

تاریخ کے صفحات میں: 13 مئی
جمہوری نظام کا اہم دن:ملک کی جمہوریت کے لیے 13 مئی 1952 ایک تاریخی دن ہے۔ اس تاریخ کو آزاد ہندوستان
History on this day- 13th May


جمہوری نظام کا اہم دن:ملک کی جمہوریت کے لیے 13 مئی 1952 ایک تاریخی دن ہے۔ اس تاریخ کو آزاد ہندوستان کی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس بلایا گیا تھا۔

25 اکتوبر 1951 سے 21 فروری 1952 تک ملک کے پہلے عام انتخابات کے بعد لوک سبھا کی باقاعدہ تشکیل 17 اپریل 1952 کو ہوئی اور اس کا پہلا اجلاس 13 مئی 1952 کو منعقد ہوا۔ لوک سبھا کے پہلے اسپیکر جی وی ماولنکر تھے اور ڈپٹی اسپیکر ایم اننت شینم آئینگر تھے۔

پہلے عام انتخابات کے بعد03 اپریل 1952 کو کونسل آف اسٹیٹس تشکیل دی گئی، جسے بعد میں 23 اگست 1954 کو راجیہ سبھا کا نام دیا گیا۔ اس کا پہلا اجلاس بھی 13 مئی 1952 کو منعقد کیا گیا۔ راجیہ سبھا کے پہلے اسپیکر ڈاکٹر رادھا کرشنن تھے، جو ملک کے نائب صدر ہونے کے ناطے ایوان بالا کے اسپیکر بنے۔ راجیہ سبھا کے پہلے ڈپٹی چیئرمین ایس وی کرشنامورتی راو تھے۔

دیگر اہم واقعات:

1905: سابق صدر جمہوریہ ہندفخر الدین علی احمد کی پیدائش۔

1951: سب سے پہلے ’انقلاب زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والے شاعر اور آزادی پسند حسرت موہانی کاانتقال ۔

1956: بی جے پی رہنما کیلاش وجے ورگیہ کی پیدائش۔

1962: سرو پلی ڈاکٹر رادھا کرشنن ملک کے دوسرے صدر بنے۔

1998: بھارت نے دنیا کے مختلف ممالک کے دباو¿ کی پرواہ کیے بغیر مزید دو ایٹمی تجربات کئے۔

2001: ملک کے معروف ادیب آر کے نارائن کا انتقال ہوگیا۔

2016: روحانی گرو بابا ہردیو کا انتقال ۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande