جموں و کشمیر میں زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا
جموں و کشمیر میں زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا جموں، 7 دسمبر(ہ س)۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر م
جموں و کشمیر میں زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا


جموں و کشمیر میں زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا

جموں، 7 دسمبر(ہ س)۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بدھ کو ہلکی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 تھی۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں صبح 9 بجکر 15 منٹ پر کم شدّت کا زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کٹھوعہ ضلع میں تھا۔ حکام نے بتایا کہ کہیں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande