گلوبل مارکیٹ میں مندی، نیس ڈیک 2 فیصد گر کر بند ہوا
نئی دہلی، 07 دسمبر (ہ س)۔گلوبل مارکیٹ سے ایک بار پھر سست روی کے اشارے مل رہے ہیں۔ مندی کے خدشے کے با
Slowdown in the global market, Nasdaq closed down 2%


نئی دہلی، 07 دسمبر (ہ س)۔گلوبل مارکیٹ سے ایک بار پھر سست روی کے اشارے مل رہے ہیں۔ مندی کے خدشے کے باعث امریکی مارکیٹ دباو کا شکار ہے۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں امریکی مارکیٹ میں زبردست گراوٹ کا رجحان قائم ہے ۔ اسی طرح یورپی مارکیٹس بھی گزشتہ سیشن میں خسارے کے ساتھ بند ہوئیں۔ ایشیائی بازاروں میں بھی زیادہ تر انڈیکس کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

گزشتہ کاروباری سیشن میں ایک بار پھر مندی کے خدشے نے اسٹاک مارکیٹوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ نیس ڈیک 225.05 پوائنٹس یعنی 2 فیصد کمی کے ساتھ 11014.89 پر بند ہوا۔ اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے گزشتہ سیشن کی تجارت 1.44 فیصد کمی کے ساتھ 3941.26 پوائنٹس پر ختم کی۔ وہیں ڈاو جونز 350.76 پوائنٹس یعنی 1.03 فیصد کے نقصان کے ساتھ 35596.34 پر بند ہوا۔ امریکی مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران 68 فیصد شیئر سرخ نشان پر بند ہوئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر مورگن اسٹینلے بڑے پیمانے پر ملازمین کو نکالنے جا رہا ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ اسی طرح گولڈمین سیکس نے بھی ملازمین کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ بینک آف امریکہ نے بھی نوکریاں دینے کی رفتار کم کرنے کی بات کی ہے۔ اگرچہ بینک کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ فی الحال کوئی برطرفی نہیں کی جائے گی، لیکن نئی ملازمتیں دینے کی رفتار کو سست کیا جائے گا۔

گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران یورپی منڈیوں پر بھی دباو برقرار رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس پورے تجارتی سیشن میں 0.61 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7521.39 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے گزشتہ سیشن کی تجارت 0.14 فیصد کمی کے ساتھ 6687.79 پوائنٹس پر ختم کی۔ جبکہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.72 فیصد ٹوٹ کر 104.42 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14343.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایشیائی مارکیٹ میں آج صبح سے ہی کمزوری کا رجحان برقرار ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس کے علاوہ ایشیائی مارکیٹ کے بیشتر انڈیکس کمی کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ ایس جی ایکس نفٹی 0.06 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 18741 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ جبکہ نکیئی انڈیکس 154.60 پوائنٹس یعنی 0.55 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 27731.27 پوائنٹس کی سطح پر برقرار ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.12 فیصد کی نرمی کے ساتھ 3248.48 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ، تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.39 فیصد کمی کے ساتھ 14670.87 پوائنٹس پرکاروبار کر رہا ہے۔ دوسری جانب کوسپی انڈیکس 0.26 فیصد کمی کے ساتھ 2386.92 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے ۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.11 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 1631.22 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 1.07 فیصد کی کمی کے ساتھ 6818.70 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.40 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 3199.69 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

ایشیائی منڈیوں میں، صرف ہینگ سینگ انڈیکس میں آج اب تک کے کاروبار میں ہلکا سا اوپر کا رجحاننظر آرہا ہے۔ اس وقت یہ انڈیکس 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ 19462.37 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande