دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات:اب تک کے نتائج میں عآپ نے 92سیٹوں پر جیت درج کی
نئی دہلی، 07 دسمبر (ہ س)۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے اتوار کو ہونے والی پولنگ کے بع
MCD results: AAP wins 92 seats, BJP 72 seats


نئی دہلی، 07 دسمبر (ہ س)۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے اتوار کو ہونے والی پولنگ کے بعد آج ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ عام آدمی پارٹی کو ابتدائی نتائجمیں اکثریت حاصل ہوتی نظر آ رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ اعلان کردہ نتائج کے مطابق اب تک عام آدمی پارٹی (عآپ)92سیٹیں جیت چکی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے 72سیٹوں پر کامیابی درج کی ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس پارٹی نے 4سیٹیں جیتی ہیں۔ ایک سیٹ دیگر کے کھاتے میں گئی ہے۔

وہیں اگر رجحانوں کی بات کریں تو ایم سی ڈی میں عآپ اکثریت حاصل کرتی نظر آرہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کھاتے میں فی الحال 132سیٹیں جاتی نظر آرہی ہیں جبکہ بی جے پی 104پر آگے ہیں۔ کانگریس کو 11سیٹوں پر بڑھت ہے ، دیگر کے کھاتے میں 03سیٹیں جاتی نظر ارہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande