دہلی میونسپل کارپوریشن میں کون، آج ہوگا صاف، ووٹوں کی گنتی جاری
دہلی میونسپل کارپوریشن میں کون، آج ہوگا صاف، ووٹوں کی گنتی جاری نئی دہلی،7 دسمبر (ہ س)۔ دہلی میونسپ
دہلی میونسپل کارپوریشن میں کون، آج ہوگا صاف، ووٹوں کی گنتی جاری


دہلی میونسپل کارپوریشن میں کون، آج ہوگا صاف، ووٹوں کی گنتی جاری

نئی دہلی،7 دسمبر (ہ س)۔ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے شروع ہو گئی۔ اس بار انتخابی مدعا کرپشن، صفائی اور کچرے کے پہاڑ پر مرکوز رہا۔ ووٹوں کی گنتی کے لیے 42 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ مراکز شاستری پارک، یمنا وہار، میور وہار، نند نگری، دوارکا، اوکھلا، منگول پوری، پیتم پورہ، علی پور اور ماڈل ٹاؤن میں ہیں۔

تمام مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ زیادہ تر ایگزٹ پولز نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کے لیے زیادہ سے زیادہ نشستوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ حکمراں بی جے پی کے لیے بڑا دھچکا ہوگا۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈ ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande