اتراکھنڈ: نیپال نے دھرچولا میں کیا پتھراو ،دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
نیپال انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی ، ٹریڈ یونین کی مذمت پتھورا گڑھ ، 06 دسمبر (ہ س)۔ اتراکھن
بھارت نیپال


نیپال انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی ، ٹریڈ یونین کی مذمت

پتھورا گڑھ ، 06 دسمبر (ہ س)۔

اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع کے دھرچولا میں نیپال کی طرف سے پتھراو¿ کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ دھرچولا کی ٹریڈ یونین نے نیپال کی طرف سے پتھراو¿ کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا اور نیپال انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی ٹریڈ یونین نے نیپال کو ملانے والے بین الاقوامی پل کو بھی 4 گھنٹے کے لیے بند کر دیا۔اس دوران بین الاقوامی پل سے آمدورفت مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ نے مزدور یونین سے بات کرکے گھنٹوں کی محنت کے بعد پل کو کھولا۔ اس دوران مشتعل تاجروں نے 3 دن کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ 3 دن میں مسئلہ حل نہ ہوا تو انٹرنیشنل پل کے قریب دھرنا دیں گے اور پل کو کھولنے نہیں دیں گے۔

دھرچولا کے تاجروں کا کہنا ہے کہ جب نیپال کی طرف پشتے بن رہے تھے تو انہوں نے نیپالی شہریوں کی مدد کی تھی اور آج جب بھارتی علاقے میں پشتے بن رہے ہیں تو نیپالی شہری اس کی مخالفت کر رہے ہیں جو کسی بھی قیمت پر درست نہیں۔ ایس ڈی ایم دھرچولا دیویش ششانی نے تاجروں کو راضی کرکے بین الاقوامی پل کو کھولا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیپالی انتظامیہ کو اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے اور جلد ہی اس معاملے کے حوالے سے نیپالی انتظامیہ سے ملاقات کی جائے گی۔ ہند-نیپال سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر پتھورا گڑھ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فنچارم چوہان دھرچولا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande