اقوام متحدہ میں بھارت نے کہا۔ دہشت گردی عالمی چیلنج، جوابدہی کو یقینی بنانا ضروری
نیویارک، 06 دسمبر (ہ س)۔ بھارت نے اقوام متحدہ میں دہشت گردی کو عالمی چیلنج قرار دیا ہے۔ عراق میں دہش
 Terrorism global challenge, ensure accountability: India in UN


نیویارک، 06 دسمبر (ہ س)۔ بھارت نے اقوام متحدہ میں دہشت گردی کو عالمی چیلنج قرار دیا ہے۔ عراق میں دہشت گردانہ سرگرمیوں پر منعقدہ خصوصی میٹنگ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سےہندوستان نے دہشت گردی کے لیے جوابدہی کو یقینی بنانے کو ضروری قرار دیا۔

بھارت نے گزشتہ ہفتے ہی ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔بھارت کی صدارت میں عراق میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو لے کر منعقدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خصوصی میٹنگ میں اقوام متحدہ میں بھارت کی مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج نے کہا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں ایک عالمی چیلنج بنی ہوئی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا نظریہ ہی اسے شکست دے سکتی ہے۔

روچیرا کمبوج نے ہندوستان کا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اجتماعی لڑائی کا اعتماد اسی وقت مضبوط ہو سکتا ہے جب ہم دہشت گردی کی سنگین اور غیر انسانی کارروائیوں کے لیے جوابدہی کو یقینی بناسکیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے والوں، اس کی حمایت کرنے والوں اور دہشت گردی کو مالی مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنانے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے عوام کی حکومت نے اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ لیونٹ کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ یہ عالمی سطح پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی ضروری ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande