سوریہ کمار یادو رنجی ٹرافی کے آئندہ سیزن میں کھیلیں گے
ممبئی ، 6 دسمبر (ہ س)۔ اسٹار ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادیو 20 دسمبر سے آنے والی 2022-23 رنجی
سوریا کمار یادو


ممبئی ، 6 دسمبر (ہ س)۔

اسٹار ہندوستانی بلے باز سوریہ کمار یادیو 20 دسمبر سے آنے والی 2022-23 رنجی ٹرافی میں ممبئی کے لیے کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق ، بنگلہ دیش کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے لیے آرام دیئے گئے کھلاڑی سوریا حیدرآباد کے خلاف دوسرے راو¿نڈ کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ہندوستانی ٹیسٹ کھلاڑی اجنکیا رہانے رنجی کے آئندہ ایڈیشن میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سوریہ کمار اس سال ٹی 20 انٹرنیشنل میں شاندار فارم میں ہیں۔ اس سال 31 ٹی20 میچوں میں انہوں نے 46.56 کی اوسط سے 1,164 رنز بنائے ہیں جس میں دو سنچریاں اور نو نصف سنچریاں اور 117 کا بہترین اسکور شامل ہے۔ وہ اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

اگرچہ وہ ون ڈے میں اپنی ٹی20 کامیابی کو نہیں دہرا سکے۔ انہوں نے اس سال 13 ون ڈے میچوں میں صرف ایک نصف سنچری کی مدد سے 26.00 کی اوسط سے صرف 260 رنز بنائے ہیں۔سوریہ کمار کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار ریکارڈ ہے۔ انہوں نے 77 میچوں اور 129 اننگز میں 44.01 کی اوسط سے 5,326 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 200 کے ذاتی بہترین اسکور کے ساتھ 14 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ہریانہ اور ہماچل پردیش کے درمیان 13 دسمبر کو ہونے والا میچ اس باوقار ٹورنامنٹ کے 2022-23 سیزن کا آغاز ہوگا۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande