شاہ رخ خان کی فلم ' پٹھان ' کا نیا پوسٹر جاری
شاہ رخ خان کی آنے والی فلم’ پٹھان‘ ان دنوں مسلسل بحث میں ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پد
شاہ رخ خان


شاہ رخ خان کی آنے والی فلم’ پٹھان‘ ان دنوں مسلسل بحث میں ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پدکون اور جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ منگل کو میکرز نے اس فلم سے شاہ رخ خان کا نیا پوسٹر جاری کیا۔ فلم کے اس پوسٹر میں شاہ رخ ایک ایکشن ہیرو کی طرح نظر آ رہے ہیں۔ ایک ہاتھ میں رائفل اور دوسرا ہاتھ جیب میں نظر آتا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ فلم پٹھان ایک ایکشن تھرلر فلم ہوگی۔ فلم کے ایکشن مناظر بھارت کے علاوہ اسپین ، متحدہ عرب امارات ، ترکی ، روس ، سائبیریا ، اٹلی ، فرانس اور افغانستان میں بھی فلمائے گئے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ ، دیپیکا اور جان کے علاوہ اداکار آشوتوش رانا ، ڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ جبکہ سلمان خان اوررتک روشن اسپیشل اپیئرنس میں ہوں گے۔ شائقین اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ پٹھان کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے اور آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ہندی ، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande