ماروتی نے خراب سیٹ بیلٹ کودرست کرنے کے لیے 9125 گاڑیوں کو ری کال کیا
نئی دہلی، 06 دسمبر (ہ س)۔ ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (ایم ایس آئی ) نے
Maruti recalls 9,125 vehicles to fix faulty seat belts


نئی دہلی، 06 دسمبر (ہ س)۔ ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (ایم ایس آئی ) نے سیٹ بیلٹ میں خرابی کو دور کرنے کے لیے مارکیٹ سے بڑی تعداد میں کاروں کو ری کال کیاہے ۔ایم ایس آئی نے آگے کی سیٹ بیلٹ میں ممکنہگڑبڑی کودرست کرنے کے لیے سیاز، بریزا، ایرٹیگا، ایکس ایل6اور گرینڈ ویٹارا کی 9125 یونٹس کو مارکیٹ سے واپس منگوا یاہے۔

ماروتی سوزوکی نے منگل کو شیئر بازار کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا کہ ان متاثرہ گاڑیوں کو2 سے 28 نومبر 2022 تک تیار کیاگیا ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ ان گاڑیوں کے فرنٹ سیٹ بیلٹ میں کچھ ممکنہ نقائص کا پتہ چلا ہے۔ اس سے سیٹ بیلٹ کھل سکتی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ گاڑیوں کو جانچ کے لیے واپس منگوا رہی ہے اور خراب بیلٹ کو مفت تبدیل کرے گی۔

ایم ایس آئی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جلد ہی کمپنی کے آتھورائزڈ ڈیلرشپ کے ذریعے صارفین سے رابطہ کیا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں ماروتی سوزوکی کاروں کی کل فروخت 21 فیصد بڑھ کر 167520 یونٹس رہی ہے ۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande