کنگنا رناوت نے ' چندر مکھی' کے سیکوئل کی شوٹنگ شروع کی
حال ہی میں فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے بارے میں خبر آئی تھی کہ وہ جلد ہی تمل فلم چندر مکھی کے سیکوئل
کنگنا رناوت


حال ہی میں فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے بارے میں خبر آئی تھی کہ وہ جلد ہی تمل فلم چندر مکھی کے سیکوئل میں نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے اس فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے۔ کنگنا نے خود اپنے انسٹا اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو یہ معلومات دی ہیں۔

یہ فلم 2005 کی ہارر کامیڈی فلم ’ چندر مکھی‘ کا سیکوئل ہو گی جس میں رجنی کانت شامل ہیں۔ فلم میں کنگنا رقاصہ چندر مکھی کا کردار ادا کریں گی۔ فلم میں کنگنا کے مد مقابل اداکار اور ہدایت کار راگھو لارنس مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ پروڈیوسر کلانیتھی مارن سن پکچرز کے بینر تلے اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سال 2005 میں ریلیز ہونے والی چندر مکھی میں رجنی کانت کے ساتھ ، جیوتھیکا ، نینتارا ، نصر ، وادیویلو وغیرہ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ سپر اسٹار رجنی کانت اور جیوتھیکا اسٹارر فلم چندر مکھی، مولی وڈ سپر اسٹار موہن لال کی بلاک بسٹر فلم مانچترتھازو کا آفیشل تمل ریمیک تھا۔ اس فلم کو ملیالم اور تامل سنیما کے ناظرین سے بے پناہ محبت ملی۔ جس کے بعد اس فلم کو کئی زبانوں میں دوبارہ بھی بنایا گیا۔ فلم کو ہندی میں بھول بھولیا کے نام سے دوبارہ بنایا گیا۔ جس میں سپر اسٹار اکشے کمار اور ودیا بالن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اب راگھو لارنس اس فلم کا سیکوئل لے کر آرہے ہیں۔ تاہم وہ خود اس کی ہدایت نہیں کریں گے۔ وی واسو فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande