اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے روز کمزوری کے ساتھ بند ہوا
اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے روز کمزوری کے ساتھ بند ہوا ۔ سینسیکس 0.33 فیصد اور نفٹی 0.31 فیصد گراوٹ کے
اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے روز کمزوری کے ساتھ بند ہوا


اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے روز کمزوری کے ساتھ بند ہوا

۔ سینسیکس 0.33 فیصد اور نفٹی 0.31 فیصد گراوٹ کے ساتھ بند ہوا

نئی دہلی، 6 دسمبر (ہ س)۔ بھارت کے اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی مندی کی کیفیت رہی۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹ سینسیکس اور نفٹی کے دونوں انڈیکس دن بھر سرخ نشان میں تجارت کرتے رہے۔ دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.33 فیصد اور نفٹی 0.31 فیصد نیچے بند ہوا۔

توانائی، ایف ایم سی جی اور پی ایس یو بینک سیکٹر کے حصص آج کے دن کے کاروبار کے دوران مجموعی طور پر مضبوط رہے۔ میٹل، آئی ٹی اور ادویات شعبے کے بیشتر حصص میں زبردست فروخت دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ آٹوموبائل اور رئیلٹی سیکٹر کے اسٹاکس میں بھی فروخت کا دباؤ رہا۔ مڈ کیپ اور اسمال کیپ اسٹاکس بھی پورے دن خرید و فروخت کے دوران دباؤ میں رہے۔

آج کے کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہوا۔ جن میں سے 800 شیئر منافع کما کر سبز نشان پر بند ہوئے جبکہ 1202 حصص نقصان اٹھا کر سرخ نشان پر بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 اسٹاکس میں سے 14 اسٹاک خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں اور 16 اسٹاک فروخت کے دباؤ میں سرخ نشان پر بند ہوئے، جب کہ نفٹی میں شامل 50 اسٹاکس میں سے 23 اسٹاک سبز نشان میں اور 27 اسٹاک سرخ نشان پر بند ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande