حارث روف انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
اسلام آباد،06دسمبر(ہ س)۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
حارث روؤف 


اسلام آباد،06دسمبر(ہ س)۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حارث روف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباو محسوس ہو رہا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز حارث روف کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے۔

پی سی بی کے مطابق حارث روف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے۔حارث روف نے ٹانگ میں کھنچاوکے باعث انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بولنگ بھی نہیں کی تھی۔

ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande