اسلام کے خلاف غلط فہمیاں دور کرنے والی کتابوں میں ہے شائقین کتب کی دلچسپی
پٹنہ، 6 دسمبر(ہ س)۔مقامی گاندھی میدان میں اس سال کا کتاب میلہ جاری ہے۔ 2 دسمبر سے 13 دسمبر تک چلنے
اسلام کے خلاف غلط فہمیاں دور کرنے والی کتابوں میں ہے شائقین کتب کی دلچسپی


پٹنہ، 6 دسمبر(ہ س)۔مقامی گاندھی میدان میں اس سال کا کتاب میلہ جاری ہے۔ 2 دسمبر سے 13 دسمبر تک چلنے والے اس کتاب میں اردو کے پانچ اسٹال لگے ہیں جن میں مرکزی مکتبہ اسلامی، قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان، مکتبہ امارت شرعیہ، دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ اور منہاج پبلیکیشنز انڈیا کے اسٹال شامل ہیں۔

جماعت اسلامی ہند سے وابستہ مرکزی مکتبہ اسلامی کے اسٹال پرقرآن مع ترجمہ و تفسیر اورتفہیم القرآن کے علاوہ اسلام کو سمجھنے والی کئی کتابیں موجود ہیں۔ ان میں آداب زندگی، محمد ؐ عربی، خطبات شامل ہیں ۔ اسٹال پر قرآن کا انگریزی و ہندی نسخہ بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ ہندی میں اسلام دھرم ، جیونی حضرت محمد ؐ، محمد ؐ سب کے لئے اور پیغمبر محمد ؐ کا رویہ اپنے دشمنوں کے لئے دستیاب ہیں۔

جماعت اسلامی ہندبہار کے سکریٹری محمد شہزاد نے بتایا کہ یہ ایسی کتابیں ہیں جن کے مطالعہ سے اسلام اور مسلمان کے خلاف پھیلائی گئی غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مرکزی مکتبہ اسلامی کے اسٹال سے اردو کے عام قاری کے علاوہ برادران وطن بھی اچھی خاصی تعداد میں کتابیں خرید رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کتابوں پر دس فیصد تک چھوٹ دی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل


 rajesh pande