امریکہ نے یوکرین پر روسی بمباری کو وحشیانہ عمل قرار دے دیا
واشنگٹن،06دسمبر(ہ س)۔ وائٹ ہاو¿س نے پیر کو کہا ہے کہ ’یوکرین کے خلاف روس کے حالیہ حملے روسی صدر ولا
امریکہ


واشنگٹن،06دسمبر(ہ س)۔

وائٹ ہاو¿س نے پیر کو کہا ہے کہ ’یوکرین کے خلاف روس کے حالیہ حملے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی بربریت کی عکاسی کرتے ہیں۔‘وائٹ ہاو¿س کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ تیل کی قیمتوں کو محدود کرنے سے تیل کی عالمی قیمتوں پر کوئی طویل مدتی اثر نہیں پڑے گا۔روس نے کل سوموارکو یوکرین پر میزائلوں سے ایک نیا حملہ کیا، جس سے رہائشیوں کو ملک بھر میں پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبور کیا گیا۔دارالحکومت کیف اور پورے یوکرین میں سائرن بج رہے تھے جسے حکام نے 24 فروری کو روسی آپریشن کے آغاز کے بعد سے روسی میزائل حملوں کی تازہ ترین لہرقرار دیا۔

فضائیہ کے ترجمان یوری اھنات نے کہا کہ میزائل پہلے ہی داغے جا چکے ہیں اور ملک کے کئی علاقوں میں تباہی پھیلی ہے“۔اس کے علاوہ ایک روسی میزائل حملے نے جنوبی زیپوریزیا میں کئی گھروں کو نشانہ بنایا۔ یوکرین کے ایوان صدر نے اطلاع دی ہے کہ زیپوریزیا پر روسی میزائل حملے کے نتیجے میں 2 ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابھی تک کسی نقصان، ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے تاہم یوکرینی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کو فعال کرنے کے ساتھ ہی بعض علاقوں کی فضا میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande