مہاراشٹر کی نواپور جیل سے پانچ خطرناک قیدی فرار، ایک گرفتار
ممبئی، 06 دسمبر (ہ س)۔ نندوربار ضلع میں واقع نواپور جیل کے ٹوائلٹ کی کھڑکی توڑ کر پانچ خطرناک قیدی ف
مہاراشٹر کی نواپور جیل سے پانچ خطرناک قیدی فرار، ایک گرفتار


ممبئی، 06 دسمبر (ہ س)۔ نندوربار ضلع میں واقع نواپور جیل کے ٹوائلٹ کی کھڑکی توڑ کر پانچ خطرناک قیدی فرار ہوگئے۔ ان قیدیوں میں سے ایک کو گجرات پولیس نے پکڑ لیا ہے،جبکہ باقی چار مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

نندوربار ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پی آر پاٹل کے مطابق نواپار جیل سے عرفان ابراہیم پٹھان (عمر 35)، یوسف آصف پٹھان (عمر 22)، گوکھون حنیف خان پٹھان (عمر 34)، عقیل خان اسماعیل خان پٹھان (22) اور حیدر عرف اسرائیل اسماعیل پٹھان (22) پیر کے روز فرار ہو گئے تھے۔ یہ پانچوں قیدی ڈکیتی سمیت کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جنہیں پولیس نے کافی تگ و دو کے بعد پکڑاتھا۔

جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع تمام تھانوں کو دی گئی۔ گجرات پولیس کو بھی اس واقعہ کی اطلاع دی گئی جس کی وجہ سے گجرات پولیس نے حیدر عرف اسرائیل اسماعیل پٹھان (20) کو گرفتار کر لیا۔ دیگر چار مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

ہندوستھا ن سماچار


 rajesh pande