تاریخ کے آئینے میں 06 دسمبر:ملک کیلئے شرمناک دن
ملک و دنیا کی تاریخ میں 06 دسمبر کی تاریخ بہت سی اچھی اور بری یادوں ، باتوں اور واقعات کی صورت میں د
بابری مسجد


ملک و دنیا کی تاریخ میں 06 دسمبر کی تاریخ بہت سی اچھی اور بری یادوں ، باتوں اور واقعات کی صورت میں درج ہے۔ آج ہی کے دن شدت پسندوں ملک کی جمہوریت کا سرشرم سے جھکا دیا تھا۔اجودھیا میں واقع بابری مسجدکے احاطے میں ہزاروں شدت پسند گھس گئے اور جئے شری رام کا نعرہ لگانے ،اور خوب نعرے بازی کی، مندر یہاں بنائیں گے، رام للا ہم پھر آئیں گے۔

یہ 6 دسمبر 1992 کی تاریخ ہے۔ اس واقعہ سے ہر ملک کا ہر انصاف پسند شہری کاسرشرمندگی سے جھک گیا۔ دراصل بی جے پی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی نے 1990 میں رام مندر کی تعمیر کے لیے تحریک شروع کی تھی۔ اور دو سالوں میں اس تحریک نے ہندووں کو مشتعل کردیا۔ کہا جاتا ہے کہ ایودھیا میں موجود ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کار سیوکوں نے بابری مسجد کو صرف پانچ گھنٹے میں گرا دیا۔ اس پر ایف آئی آر درج کی گئی اور 49 لوگوں کو ملزم بنایا گیا۔ ملزمین میں بی جے پی اور وی ایچ پی کے رہنما جیسے ایل کے اڈوانی ، اوما بھارتی ، مرلی منوہر جوشی ، کلیان سنگھ ، چمپت رائے ، کملیش ترپاٹھی شامل ہیں۔ اور ان تمام لیڈروں کو 28 سال بعد بری بھی کر دیا گیا۔ فیصلے کے وقت تک 49 میں سے صرف 32 ملزمان رہ گئے تھے ، باقی 17 ملزمان کی موت ہوچکی تھی۔ اس پر سپریم کورٹ نے زمین کی ملکیت سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ یہ فیصلہ رام مندر کے حق میں آیا ہے۔ مسجد کے لیے 5 ایکڑ علیحدہ زمین دینے کا حکم دیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے بھومی پوجن کیا۔ اس وقت مندر کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

اہم واقعات

1917: فن لینڈ نے خود کو روس سے آزاد قرار دیا۔

1921: برطانوی حکومت اور آئرش رہنماو¿ں کے درمیان معاہدے کے بعد، آئرلینڈ کو ایک آزاد ملک اور برطانوی دولت مشترکہ کا آزاد رکن قرار دیا گیا۔

1946: ہندوستان میں ہوم گارڈ کا قیام۔

1978: اسپین میں 40 سال کی آمرانہ حکومت کے بعد ملک کے شہریوں نے جمہوریت کے قیام کے حق میں ووٹ دیا۔

2007: آسٹریلیا کے اسکولوں میں سکھ طلباءکو کرپان اور مسلمان لڑکیوں کو حجاب پہننے کی اجازت دی گئی۔

2008 : ہندوستان اور چینی افواج کے درمیان بیلگام، کرناٹک میں مشترکہ مشق شروع ہوئی۔

2012 : مصر میں مظاہروں کے دوران سات افراد ہلاک اور 770 زخمی ہوئے

پیدائش

1732 :ایسٹ انڈیا کمپنی کا پہلا گورنر جنرل وارن ہیسٹنگز

1896 : مدھیہ پردیش کے ممتاز سیاسی کارکن برج لال ویانی

موت

1956 : ماہر تعلیم اور ہندوستانی سیاست کے آئین ساز ڈاکٹر بھیم راوامبیڈکر

1998 : پرم ویر چکر سے نوازے گئے میجر ہوشیار سنگھ

2009 : ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ بینا رائے

2015 : مشہور بھارتی اداکار رام موہن۔

دن

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande