حیدرآباد، 24 ۔ نومبر(ہ س)۔
حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق 26 نومبر کو شہر کے بعض علاقوں میں جل کی فراہمی متاثر رہے گی۔ 26 نومبر کی صبح 6 بجے سے 24 گھنٹے تک جن علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی ان میں بالا پور، میسرم، بارکس، الماس گوڑہ، لینن نگر، بڑنگ پیٹ، میرعالم، بھوجا گٹہ، بدویل اور شمس آباد شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شیواجی چوک بالا پور میں پانی پائپ لائن میں خرابی کو درست کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سڑک کی توسیع کے کام کے سلسلہ میں کھدائی کی جارہی ہے۔ لہذا 24 گھنٹے کیلئے پانی کی فراہمی بندرہےگی۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ