بامنیہ ریلوے پھاٹک پر ٹرک نے بائک سوار کوروندا، تین کی موت
بامنیہ ریلوے پھاٹک پر ٹرک نے بائک سوار کوروندا، تین کی موت ۔ مشتعل لوگوں نے ریلوے ٹریک پر لگایا جام،
بامنیہ ریلوے پھاٹک پر ٹرک نے بائک سوار کوروندا، تین کی موت


بامنیہ ریلوے پھاٹک پر ٹرک نے بائک سوار کوروندا، تین کی موت

۔ مشتعل لوگوں نے ریلوے ٹریک پر لگایا جام، 7 گھنٹے بعد کھلا جام

جھابوا،24 نومبر (ہ س)۔ بامنیہ ضلع میں جمعرات کی صبح تقریباً 8 بجے ریلوے لیول کراسنگ پر ایک حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ ایک خاتون اور ایک مرد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک دیگر شدید زخمی شخص علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک ریلوے لیول کراسنگ پر پھاٹک توڑ کر ریلوے ٹریک پر چلا گیا اور پھاٹک پر کھڑے موٹر سائیکل سواروں کو روند دیا۔

حادثہ میں ایک خاتون منورما بھنڈاری ساکن گائوں کروڑ اور کالو ڈوڈیار ساکن رامپوریا گائوں جھابوا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں، شدید زخمی سبھاش بھنڈاری ساکن کروڑ گاؤں کی دوپہر میں موت ہو گئی۔ جانکاری کے مطابق متوفی دونوں کروڑ کے رہنے والے رشتے میں میاں بیوی ہیں۔

حادثے کے بعد وہاں کافی بھیڑ جمع ہو گئی اور متوفیان کے رشتہ داروں اور گاؤں والوں نے لاش کو ریلوے لیول کراسنگ پر رکھ کر دھرنا شروع کر دیا اور ریلوے ٹریک کو بلاک کر دیا۔ مشتعل لوگ اوور برج کا مطالبہ کرتے ہوئے وہیں بیٹھ گئے۔ ضلع کے پولیس اور انتظامی افسران اور محکمہ ریلوے کے افسران موقع پر پہنچے اور وہاں موجود لوگوں کو سمجھایا اور ہٹنےکے لئے کہا۔ اس کے بعد ممبئی سے دہلی جانے والی ریلوے کا بمشکل ایک ٹریک دوپہر 12.15 پر کھولا جا سکا، جب کہ دہلی سے ممبئی جانے والے ٹریک پر لوگ جمع تھے۔ طویل جدوجہد کے بعد تقریباً ساڑھے تین بجے اس ٹریک پر بھی ٹریفک کو بحال کیا جا سکا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande