راہل گاندھی کو دھمکی دینے والا مشتبہ ملزم ناگدا سے گرفتار
ناگدا، 24 نومبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے مشتبہ ملزم کو جمعرات کو اجین ضلع کے ناگدا سے گرفتار کیا گیا ہے۔
تھانہ انچارج شیام سندر شرما کے مطابق مشتبہ ملزم کا نام دیا سنگھ ولد بھگوان سنگھ اروڑا ہے جو اتر پردیش کے رائے بریلی کا رہنے والا ہے۔ اس معاملے میں اندور سے کرائم برانچ شناخت کے لیے ناگدا پہنچ رہی ہے۔ اس کارروائی کے لیے کرائم برانچ نے ناگدا پولیس کو ایک تصویر بھیجی تھی، جس کی بنیاد پر ناگدا پولیس نے اس شخص کو دوپہر 2 بجے پکڑ لیا۔ وہ ایک ہوٹل میں رات کا کھانا کھا رہا تھا۔ اسی دوران پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
قابل ذکر ہے کہ اندور میں یاترا کے دوران بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کی بات سامنے آئی تھی۔ حالانکہ مکمل انکشاف کرائم برانچ ناگدا کے آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار//شہزاد