سلیم پرویز کڑھنی اسمبلی حلقہ کے انتخابی دورے پر
پٹنہ، 24 نومبر(ہ س)۔ملک بڑے ہی نازک دور سے گزر رہا ہے اقلیتوں کے لیے یہ بڑی ہی ذمہ داری کی گھڑی ہے
سلیم پرویز کڑھنی اسمبلی حلقہ کے انتخابی دورے پر


پٹنہ، 24 نومبر(ہ س)۔ملک بڑے ہی نازک دور سے گزر رہا ہے اقلیتوں کے لیے یہ بڑی ہی ذمہ داری کی گھڑی ہے ۔ملک خصوصی طور سے بہار میں جمہوریت اور قومی سماجی ہم آہنگی مخالف طاقتوں کو اقتدار سے باہر کاراستہ دکھانا ہے،تاکہ ملک اور اس کے آئین کی حفاظت ہو سکے۔ملک و قوم کے مفاد میں اقلیتوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے ووٹ منتشر نہیں ہوں ورنہ سماجی انصاف کا تانا بانا بکھر جائے گاجس کا سیدھا اثر2024 پر پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار اقلیتی سیل ،بہار ریاستی جنتا دل (متحدہ) کے صدر اور بہار قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی چیئرمین جناب سلیم پرویزنے کیا ہے ۔وہ کڑھنی اسمبلی حلقہ کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی تشہیر کے لیے آج اور کل یعنی 25اور26؍نومبرکو انتخابی دورے پر ہوں گے۔25آج وہ صبح۱۱؍ بجے حاجی پور (جیل کے سامنے) سے کڑھنی کے لیے روانہ ہوں گے جو عہدیدار ان کے ساتھ جانا چاہیں مقررہ وقت پر پہنچ کران کے قافلے میں شامل ہو سکتے ہیں۔جناب صدر ۲۷؍ نومبر کو پٹنہ میں پارٹی کے صدر دفتر میں رہیںگے اور پھر 27اور28 نومبر کوایک بار پھر کڑھنی حلقہ کے انتخابی دورے پر رہیں گے جہاں ووٹروں بالخصوص اقلیتی طبقے کے ووٹروں کے درمیان وزیر اعلی نتیش کمار کے کارناموں کو اجاگر کریں گے تاکہ رائے دہندگان مہاگٹھبندھن کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی خاطر ازخودراغب ہوں۔واضح رہے کہ اس دورے میں اقلیتی سیل کے مختلف عہدیداران ان کے ساتھ ہوںگے ۔نیز سیل کے دیگر مختلف عہدیداران الگ الگ ٹولیوں میں مذکورہ حلقے میںجاکر پارٹی کے امیدوارکے حق میں انتخابی تشہیر کریں گے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام


 rajesh pande