پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 86 ڈالر فی بیرل کے قریب
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 86 ڈالر فی بیرل کے قریب نئی دہلی،24 نومبر (ہ س)۔ گلوبل باز
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 86 ڈالر فی بیرل کے قریب


پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 86 ڈالر فی بیرل کے قریب

نئی دہلی،24 نومبر (ہ س)۔ گلوبل بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینڈ کروڈ 2 فیصد سے زیادہ گراوٹ کے ساتھ 85 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے، جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 78 ڈالر فی بیرل کے قریب کاروبار ہے۔ حالانکہ عوامی شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گھریلو بازار میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو دہلی میں پیٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا۔ ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ کولکاتا میں پیٹرول کی قیمت 106.03 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح چنئی میں پیٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.23 ڈالر یعنی 0.27 فیصد گراوٹ کے ساتھ 85.18 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.05 ڈالر یعنی 0.06 فیصد کمی کے ساتھ 77.89 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ اس کے باوجود ملک میں تیل کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ سے زیادہ عرصے سے مستحکم ہیں۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande