متحدہ عرب امارات میں پاسپورٹ کے نئے قوانین متعارف
دبئی ،24نومبر (ہ س )۔ متحدہ عرب امارات نے مسافروں کے لیے پاسپورٹ کے نئے قوانین متعارف کرا دیئے گئے
متحدہ عرب امارات میں پاسپورٹ کے نئے قوانین متعارف


دبئی ،24نومبر (ہ س )۔

متحدہ عرب امارات نے مسافروں کے لیے پاسپورٹ کے نئے قوانین متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نئے قوانین کے مطابق ایک نام پر مشتمل مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر فرسٹ نیم اور سر نیم دونوں موجود ہونے چاہیئے۔ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات جانے والی ایئر لائنز نے بھی مسافروں کو اس پابندی سے آگاہ بھی کردیا ہے۔

پاسپورٹ پر ایک نام کے ساتھ سفر کرنے والے فوری طور پر مسافروں کو متحدہ عرب امارات کی حکومت ان باو¿نڈ اور آو¿ٹ باو¿نڈ پروازوں کے لیے قبول نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ یہ اقدام اس نئے اصول سے پہلے جاری کیے گئے ویزوں پر بھی لاگو ہوگا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande