نوادہ ، 24 نومبر (ہ س)۔ لکھی سرائے پولیس نے ہسوا بازار میں چھاپہ ماری کر چارسپاری کلر کو جمعرات کے رو ز گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لکھی سرائے کے وارڈ نمبر 27 ( دال پٹی) رہائشی منوج وشوکرما کا 8 نومبر کی صبح اس وقت قتل کیا گیا جب صبح 5:30 بجے مارننگ واک کرنے نکلے تھے۔ تبھی لکھی سرائ ے ایس پی رہائش گاہ سے کچھ ہی فاصلے پر بدمعاشوں کے ذریعہ لوہے کی راڈ سے پیٹ پیٹ کر انہیں موت کی نیند سلا دی گئی تھی۔
واقعہ کے بارے میں لوگوں نے بتایا کہ منوج وشکرما تقریباً 25 سال سے اپنی بیوی اور بچے سے الگ رہ رہے تھے۔ اس کا بیٹا جو جوانی کی دہلیز پر قدم رکھ رہا تھا اس بات سے پریشان تھا۔ بیٹے نے کئی بار باپ کو سمجھانے کی کوشش کی کہ اب تمام رنجشیں اور شکایتیں بھلا کر سب اکٹھے رہیں لیکن 25 سال کے طویل وقفے کے بعد بھی باپ کا دل نہیں پگھلا اور انہوں نے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا۔ جس کی وجہ سے بیٹے نے اپنے باپ سے نفرت کرتے ہوئے اپنے ہی باپ کو ساتھیوں سمیت قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اپنے باپ کو قتل کروا دیا۔ اس نے اپنے والد کے قتل کے لیے اپنے دوستوں کو 45000 روپے بھی دیے ۔
منوج وشوکرما کے بیٹے شبھم ، روشن کمار ولد دیو نارائن ورما، وکاش کمار ولد منوج کمار، رشی کمار ولد آدتیہ پرساد اور ببلو رویداس ولد امیرک رویداس کو منوج وشوکرما کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ تمام گرفتار ملزمین ہسوا بازار کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام