بھارت جوڑو یاترا کی ریہرسل کے دوران گاڑی کی ٹکر سے زخمی پولیس اہلکار کی موت
بھارت جوڑو یاترا کی ریہرسل کے دوران گاڑی کی ٹکر سے زخمی پولیس اہلکار کی موت آگرمالوا، 24 نومبر (ہ س
بھارت جوڑو یاترا کی ریہرسل کے دوران گاڑی کی ٹکر سے زخمی پولیس اہلکار کی موت


بھارت جوڑو یاترا کی ریہرسل کے دوران گاڑی کی ٹکر سے زخمی پولیس اہلکار کی موت

آگرمالوا، 24 نومبر (ہ س)۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 2 دسمبر کو آگرمالوا ضلع میں داخل ہوگی۔ اس کے پیش نظر محکمہ پولیس کے ذریعہ یاترا کے روٹ پر لگاتار ریہرسل کی جارہی ہے۔ اس دوران ضلع کے ایک ایس آئی کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں شدید زخمی ایس آئی کی بدھ کی رات اندور کے بامبے اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق، پولیس بدھ کی صبح آگرمالوا ضلع کے سویت کلا میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے لیے ریہرسل کر رہی تھی۔ اس دوران گاڑی کے ڈرائیور نے سڑک پر لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے ریہرسل کر رہے ایس آئی بھوپیندر سنگھ گرجر کو سویت کلاں پولیس اسٹیشن کے سامنے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے آئی ایس گرجر شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس نے انہیں سب سے پہلے آگرمالوا ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع ایک نجی اسپتال میں علاج کے لیےداخل کرایا تھا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اندور کے بامبے اسپتال ریفر کردیا گیا تھا۔ آگرمالوا ٹریفک پولیس اسٹیشن انچارج جگدیش یادو نے بتایا کہ ایس آئی گرجر کی علاج کے دوران کل رات تقریباً ڈیڑھ بجے موت ہوگئی۔ گرجر ریاست کے بھنڈ ضلع کے مہگاؤں تھانے کے تحت سون پورہ گاؤں کا رہنے والے تھے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande