تاریخ میں آج کا دن: 29 ستمبر۔
29 ستمبر کو ہندوستانی تاریخ میں پاکستان کے خلاف کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کو یاد رکھا جائے گا۔ 18 ستمبر
Today in history: India launched surgical strike  


29 ستمبر کو ہندوستانی تاریخ میں پاکستان کے خلاف کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کو یاد رکھا جائے گا۔ 18 ستمبر 2016 کو دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے فدائین دستے نے جموں و کشمیر کے ا±ڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوج کے 12 بریگیڈ کے انتظامی اسٹیشن پر حملہ کیا۔ جس میں 18 فوجی شہید ہوئے۔

مارے گئے دہشت گردوں سے ملنے والے جی پی ایس سیٹ سے معلوم ہوا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔ جواب میں ہندوستان نے 28 سے 29 ستمبر کی درمیانی شب پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے لانچ پیڈز پر سرجیکل سٹرائیکس کی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرکے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران 150 کمانڈوز تین کلومیٹر کے اندر اندر پی او کے میں داخل ہوئے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ ہندوستانی فوجیوں کے اس غیر متوقع حملے میں 38 دہشت گرد اور پاک فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔ بارودی سرنگوں کی زد میں آکر ہندوستانی فوج کے دو پیرا کمانڈوز زخمی بھی ہوئے۔

دیگر اہم واقعات:

1836: مدراس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام۔

1928: ہندوستان کے پہلے قومی سلامتی کے مشیر برجیش مشرا کی پیدائش۔

1932: مشہور مزاح نگار محمود کی پیدائش

1942: بنگال کے تملک میں اگست تحریک میں کانگریس کے جلوس کی قیادت کرنے والے ماتنگینی ہزارہ کو 72 سال کی عمر میں گولی مار دی گئی۔

1947: 38 ویں چیف جسٹس آف انڈیا ایچ ایس کپاڈیاکی پیدائش ۔

1959: ہندوستان کی آرتی ساہا نے انگلش چینل کو عبور کر کے ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ وہ ایسا کرنے والی ایشیا کی پہلی خاتون بن گئیں۔

1962: کلکتہ میں برلاتارہ منڈل کھولا گیا۔

ہندوستھان سماچار؍اے صدیقی


 rajesh pande