سانس لینے میں دشواری اور دل میں تکلیف کی وجہ سے انضمام کی ہو ئی انجیوپلاسٹی ،تندولکر نے ٹویٹ کر جلد صحت یابی کی دعا کی
اسلام آباد/نئی دہلی ، 28ستمبر (ہ س)۔پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر انضمام الحق کو سانس لینے م
Tendulkar tweets on Inzemam heart attack


اسلام آباد/نئی دہلی ، 28ستمبر (ہ س)۔پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر انضمام الحق کو سانس لینے میں دشواری اور دل سے متعلق تکلیفکی وجہ سے ایک نجی اسپتال میں انجیو پلاسٹی کرانی پڑی۔ ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے بھی پاکستان کے لیے سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے انضمام کی صحت کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔ تندولکر نے انضمام کو ایک فائٹر قرار دیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

انضمام کے لیے ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے ٹوئٹر پر لکھا ، 'انضمام الحق آپ جلد صحت یاب ہو جائیں۔ آپ ہمیشہ میدان میں پرسکون ، حریف اور فائٹررہے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ آپ اس صورتحال سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر آئیں۔ گیٹ ویل سون‘۔

انضمام کے خاندان کے ایک رکن نے بتایا کہ انضمام نے پیر کو بے چینی محسوس کی اور انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ انہیں ایک پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا ، جہاں کئی ٹیسٹوں کے بعد پتہ چلا کہ انہیں شاید دل کا ہلکا دورہ پڑا تھا۔ ڈاکٹروں نے انہیں ایمرجنسی انجیو پلاسٹی کا مشورہ دیا اور نامور دل کے ماہر پروفیسر عباس کاظم نے انجیو پلاسٹی کی۔ ایک فیملی ممبر نے کہا ، 'انضمام اب بہتر ہیں اور انہیں جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

پاکستان کے لیے 120 ٹیسٹ اور 378 ون ڈے کھیلنے والے 51 سالہ انضمام الحق 2016 سے 2019 تک چیف سلیکٹر بھی رہے۔ ان کے دور میں ہی پاکستان نے 2017 میں بھارت کو شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنس ٹرافی جیتی تھی۔ وہ 2016 ٹی۔ 20 ورلڈ کپ میں افغانستان کے کوچ بھی رہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande