سنجو سیمسن نے شکھر دھون سے اورنج کیپ چھین کر جمایا قبضہ
دبئی ، 28ستمبر (ہ س)۔سن رائزرس حیدرآباد نے پیر کے روز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں راجستھان رائلس کو ش
Sanju Samson took Orange Cap from Shikhar Dhawan


دبئی ، 28ستمبر (ہ س)۔سن رائزرس حیدرآباد نے پیر کے روز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں راجستھان رائلس کو شکست دے کر پانچ میچوں کی شکست کا سلسلہ توڑا۔ حیدرآباد نے راجستھان کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ راجستھان رائلس کے کپتان سنجو سیمسن نے 82 رن کی اننگ کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اورنج کیپ پر قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے شکھر دھون سے اورنج کیپ چھین لی۔ سیمسن نے اس اننگ کے دوران آئی پی ایل میں اپنے 3000 رن بھی مکمل کیے۔ سنجو سیمسن نے 57 گیندوں پر 82 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چوکے اور تین چھکے لگائے۔

آئی پی ایل 2021 میں انہوں نے اب تک 10 میچوں میں 433 رن بنائے ہیں۔ دہلی کیپیٹلس کے اوپنر شیکھر دھون نے 430 رن بنائے ہیں۔ پنجاب کنگ کے کپتان کے ایل راہل اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔سی ایس کے کے فاف ڈو پلیسی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 394 رن بنائے ہیں۔ ویہیں سی ایس کے اوپنر ریتوراج گائیکواڈ نے اب تک362 رن بنائے ہیں۔ راجستھان رائلس کل کی شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد جیت کے باوجود پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande