انتخابات کے بعد تشدد کے معاملے میں سپریم کورٹ کاسی بی آئی کو نوٹس
نئی دہلی ، 28 ستمبر ( ہ س)۔ سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں انتخابات کے بعدہوئے تشدد کی سی بی آئی تحقی
SC notice to CBI in Violence after WB Elections


نئی دہلی ، 28 ستمبر ( ہ س)۔ سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں انتخابات کے بعدہوئے تشدد کی سی بی آئی تحقیقات کے خلاف ریاستی حکومت کی درخواست پر سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے سی بی آئی ، مرکز اور ہائی کورٹ میں درخواست گزاروں کونوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 7 اکتوبر کو ہوگی۔

سماعت کے دوران ریاستی حکومت کے وکیل کپل سبل نے کہا ہے کہ تشدد کے وقت انتظامیہ الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں تھی۔ قومی انسانی حقوق کمیشن نے کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایات پر ایک کمیٹی تشکیل دی۔ اس میں 6 ارکان میں سے 3 کا تعلق اپوزیشن پارٹی کے نظریے سے تھا۔ سبل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ریاست کا موقف نہیں سنا۔ تمام معاملات کو ایک ساتھ سی بی آئی کو منتقل کرنا غلط تھا۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سینئر ایڈوکیٹ مہیش جیٹھ ملانی سے ان مقدمات کی فہرست مانگی جو تشدد کے متاثرین نے براہ راست سپریم کورٹ میں دائر کیے ہیں۔

سماعت کے دوران13 ستمبر کو مغربی بنگال حکومت کے وکیل کپل سبل نے کہا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم کے بہت سے ارکان حکومت کے خلاف تعصب رکھتے ہیں۔ تب عدالت نے ارکان کے نام اور اس پر اعتراضات بتاتے ہوئے ایک حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے 19 اگست کو مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد تشدد کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ مغربی بنگال حکومت نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande