پٹرول 20 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 25 پیسے فی لیٹر مہنگا
نئی دہلی ، 28 ستمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر ملکی مارکیٹ میں
Petrol and diesel prices increased 


نئی دہلی ، 28 ستمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر ملکی مارکیٹ میں ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے۔ پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 20 پیسے اور 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں تقریباً 22 دن کے بعد اضافہ ہوا ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق منگل کو پٹرول کی قیمت 20 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 101.39 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 25 پیسے بڑھ کر 89.57 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ملک کے دیگر میٹرو ممبئی ، چنئی اور کولکاتا میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 107.47 روپے ، 99.15 روپے اور 101.87 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر بالترتیب 97.21 روپے ، 94.17 روپے اور 92.67 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ چار دنوں میں ڈیزل کی قیمتوں میں چار گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں حال ہی میں 24 ستمبر کو 20 پیسے فی لیٹر ، 26 ستمبر کو 25 پیسے فی لیٹر اور آج تیسرے دن 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ اس طرح ستمبر کے مہینے میں ڈیزل 95 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے اختتام پر برینٹ کروڈ 79.53 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔

ہندوستھان سماچار؍اے صدیقی/سلام


 rajesh pande