پٹنہ میں مارننگ واک پر نکلے لوگوںکو کار نے روندا ، 2 لوگوں کی موت ، ناراض لوگوں نے کیا پولیس پر پتھراؤ
پٹنہ، 28 ستمبر(ہ س)۔ راجدھانی پٹنہ میں تیز رفتار کار نے ایک بارپھرتباہی مچا دی۔ رام کرشنا نگر تھ
 پولیس دو کار سوار یرغمال لوگوں کو تھانہ لے کر آئی 


پٹنہ، 28 ستمبر(ہ س)۔

راجدھانی پٹنہ میں تیز رفتار کار نے ایک بارپھرتباہی مچا دی۔ رام کرشنا نگر تھانہ کے نیو بائی پاس روڈ پرتیز رفتار سے جا رہی کار نے مارننگ واک کرنے والے کئی راہگیروں کو روند دیا۔ اس حادثے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 5لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ہر ایک کی حالت نازک ہے۔ مرنے والوں میںچانگر رہائشی 60 سالہ کرشنا رائے رام کرشنا نگر کے سورم پور رہائشی محکمہ صحت سے ریٹائر 65 سالہ عملہ کی موت ہوگئی اور ایک دیگر بھی شامل ہے۔ جبکہ زخمیوں میں مقامی سورم پور رہائشی چھوٹن کمار اوردھیرج کمار سمیت ایک دیگر زخمی ہے۔ وہیں حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے کار کو گھیر کر دو لوگوںکو یرغمال بنا کر جم کر پٹائی کرنے لگے۔ وہیں کار سوار دیگر لوگ فرار ہو کر کسی طرح اپنی جان بچائی ۔

مقامی لوگوں کے مطابق صبح تقریبا ساڑھے پانچ بجے مقامی لوگ بائی پاس کے کنارے مارننگ واک کرنے نکلے تھے ۔ اسی دوران جھارکھنڈ نمبر کی ایک کار تیز رفتار سے گزری کار سوار نشے میں دھوت تھا۔ جس سے کئی لوگوں پر کار کو چڑھا دیا۔ اس حادثے میں کار کی زد میں آکر دولوگوں کی موت ہوگئی ۔ جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ واقعہ میں متوفیوں کی موت اہل خانہ میں افرا تفری مچا دیا۔ زخمیوں کا علاج کرانے اہل خانہ آس پاس کے نجی اسپتالوں میں کروا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کار میں چار لوگ سوار تھے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ کار مالک اور کار سے فرار ہوئے لوگوں کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے سڑک جام کر کے انتظامیہ کے خلا ف نعرے بازی کی۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ بائی پاس پر پولیس انتظامیہ بے لگام رفتار سے جارہی گاڑیوں پر روک لگانے میں پوری طرح ناکام ثابت ہورہی ہے۔ پہلے بیھ بائی پاس پر تیز رفتار نے کئی لوگوں کی جان لے لی ہے۔

ادھر اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی رام کرشنا نگر تھانہ پولیس یرغمال بنے لوگوںکو چھڑانے پہنچی تو ناراض لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔ مشتعل لوگوں کے حملے میں پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ کسی طرح پولیس یر غمال بنے کار سوار دو لوگوں کو بھیڑ کے چنگل سے چھڑا کر پولیس تھانہ لے کر آئی ۔ ادھر مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لئے آس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔بعد میں موقع پر رام کرشنا نگر جکن پور کنکڑ باغ ، پتر کار نگر سمیت آس پاس کے کئی تھانوں کی پولیس پہنچی اور مشتعل لوگوںکو سمجھا بجھا کر سڑک جام ختم کرایا۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ کار مالک اور کار سے فرار ہوئے لوگوں کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد


 rajesh pande