نوجوت سدھو پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے مستعفی
چنڈی گڑھ ، 28 ستمبر (ہ س)۔ پنجاب ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے د
سدھو


چنڈی گڑھ ، 28 ستمبر (ہ س)۔

پنجاب ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ آج پارٹی صدر سونیا گاندھی کو لکھے گئے خط میں انہوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سدھو نے سونیا گاندھی کو لکھے ایک خط میں لکھاکہ’ انسان کا زوال سمجھوتے سے شروع ہوتا ہے۔ میں پنجاب کے مستقبل اور پنجاب کی فلاح کے ایجنڈے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ اس لیے میں پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ میں کانگریس کی خدمت جاری رکھوں گا۔

مانا جاتا ہے کہ پنجاب کابینہ کی تشکیل اورعہدیداروں کی تقرری میں ان کو اہمیت نہیں دی گئی اور کانگریس ہائی کمان نے پنجاب کے تمام معاملات کو اپنے ہاتھ میں رکھے ہیں۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande