لکھنؤ: عالم باغ میں جسم فروشی کا ریکٹ ، سات لڑکیوں سمیت نو گرفتار
لکھنؤ ، 28 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے عالم باغ پولیس اسٹیشن نے منگل کو جسم فروشی
لکھنؤ: عالم باغ میں جسم فروشی کا  ریکٹ ، سات لڑکیوں سمیت نو گرفتار


لکھنؤ ، 28 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے عالم باغ پولیس اسٹیشن نے منگل کو جسم فروشی کے کاروبار کا انکشاف کرتے ہوئے سات لڑکیوں اور دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس وکرم سنگھ نے بتایا کہ کئی دنوں سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ عالم باغ علاقے میں جسم فروشی کا کاروبار کیا جارہا ہے۔ اس معاملے کے نوٹس میں آنے کے بعد یہاں کی پولیس چوبیس گھنٹے نظر رکھ رہی تھی۔ منگل کو موقع ملتے ہی چھاپہ مار کر سات لڑکیوں اور دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ۔ ان سے ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس اسٹیشن انچارج امرناتھ وشوکرما نے بتایا کہ گرفتار نوجوانوں ہرشت پانڈے ساکن پریاگراج کے ببورا گاؤں کا رہنے والا ہے اور مکیش پال ساکن شیو نگر ، اناؤ کو جسم فروشی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد جیل بھیجا جا رہا ہے۔ .

ہندوستھان سماچار//سلام


 rajesh pande