ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام نازک موڑ پر ہے: اسرائیل
نیویارک،28ستمبر( ہ س)۔ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرا
نفتالی


نیویارک،28ستمبر( ہ س)۔

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام نازک موڑ پر ہے، اسے جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دیں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی چھتری تلے مشرق وسطیٰ پر حکمرانی چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام نازک موڑ پر ہے، وہ تمام حدیں پار کرچکا ہے۔نفتالی بینیٹ نے کہا کہ الفاظ سے جوہری افزودگی کا خاتمہ نہیں ہوتا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande