آئی سی سی خواتین ون ڈے رینکنگ میں جھولن گوسوامی کو فائدہ ، دوسرے نمبر پرپہنچیں
نئی دہلی ، 28ستمبر (ہ س)۔بھارت کی تجربہ کار تیز گیندباز جھولن گوسوامی آئی سی سی کی گیندبازوں کی تازہ
ICC Women ODI Ranking: Jhulan climbs on 2nd position


نئی دہلی ، 28ستمبر (ہ س)۔بھارت کی تجربہ کار تیز گیندباز جھولن گوسوامی آئی سی سی کی گیندبازوں کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ جھولن گوسوامی کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا فائدہ ملاہے۔ جھولن گوسوامی نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے ون ڈے میں انہوں نے 37 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت ون ڈے سیریز 2-1 سے ہار گیالیکن آسٹریلیا کی جیت کے تسلسل کو توڑنے میں کامیاب رہا۔

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف آخری ون ڈے ہارنے سے پہلے مسلسل26 میچ جیتے۔ آسٹریلیا کی بیتھ مونی اور ایشلے گارڈنر نے آئی سی سی کیتازہ ترین خواتین ون ڈے رینکنگ میں بھی زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ آسٹریلیا کی وکٹ کیپر اوپنر الیسا ہیلی خواتین بلے بازوں کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ کی لیزلی لی سے 11 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ ہیلی نے بھارت کے خلاف 77 اور 35 رن بنائے۔ انہیں ایک پوزیشن کا فائدہ حاصل ہو ا ہے۔

آسٹریلیائی بلے باز بیتھ مونی نے 8 پوزیشن کی چھلانگ لگا ئی ہے ۔ وہ آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں 8 ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ مونی نے ون ڈے سیریز میں بھارت کے خلاف ایک سنچری اور ایک ففٹی بنائی۔ انہوں نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں 89.84 کے اسٹرائیک ریٹ پر 177 رن بنائے۔ بھارت کی اسمرتی مندھانا نے ایک مقام کا فائدہ حاصل کیا ہے ، وہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ آل راونڈرس کی فہرست میں ایشلے گارڈنرچھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ وہ پہلے نمبر 10ویں نمبر پر ںتھی۔ جنوبی افریقہ کی میریجانی کاپ سب سے اوپر ہیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande