دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین کی دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات
نئی دہلی28ستمبر(ہ س)۔ آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جناب مختار احمد نے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ
سسودیا


نئی دہلی28ستمبر(ہ س)۔

آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جناب مختار احمد نے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ جناب منیش سسودیا سے ملاقات کی اور ان سے حج سے متعلق امور پر گفت و شنید کی۔اس موقع پر مختار احمد نے دہلی کی ترقی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرانے کے لیے نائب وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ موصوف نے عازمین حج کی سہولیات اور سفر حج کو مزید آسان بنانے کے لیے حکومت دہلی کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

مختار احمد نے اس ملاقات کو کامیاب بتاتے ہوئے کہا کہ نائب وزیر اعلیٰ موصوف آنے والے حج2022کے تعلق سے گفتگو ہوئی۔ چیئرمین موصوف نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا سے ہدایات و اصول و ضوابط ملتے ہی حج2022کا کام شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے ہردلعزیز وزیر اعلیٰ جناب اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلیٰ جناب منیش سسودیا کی فعال اور مضبوط قیادت میں حج 2022کاکام بہترین طریقے سے مکمل ہوگا اور حج 2022ایک یادگار حج ہوگا۔ مختار احمد نے کہا کہ بذات خود میں اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سبھی ممبران، افسران اور سبھی اسٹاف عازمین حج کی خدمت کے لیے ہمہ تن تیار ہیں۔

ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande